کراچی میںانسداد پولیو مہم، 1600 والدین کا قطرے پلانے سے انکار

Polio Campaign

Polio Campaign

کراچی (جیوڈیسک) محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق کراچی شہر کی گیارہ حساس یونین کو نسلوں میں تین روزہ انسداد پولیو مہم جاری ہے۔

تاہم مہم کے دوران گڈاپ،بلدیہ ،بن قاسم ،لانڈھی ، لیاقت آبا د اور سائٹ کے علاقوں میں 1600 سے زائد بچوں کے والدین نے پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے سے انکار کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کئی والدین نے پولیو ورکرز کے بار بار آنے سے اور کئی نے دیگر وجوہات کی بنیاد پر انکار کردیا۔ جبکہ حکومت کی جانب سے پولیو سے بچائو کے قطرے نہ پلانے والے والدین کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے احکامات دیئے تھے۔

تاہم مہم میںکسی کیخلاف ایک بھی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی۔ مہم میں 2 لاکھ 70 ہزار بچوں کو انسداد پولیو کے قطرئے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔