کراچی : پولیو کے دو نئے کیسز سامنے آگئے ، مریضوں کی تعداد 14 ہوگئی

Polio

Polio

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں پولیو کے دو نئے کیسز سامنے آگئے ہیں۔ جس کے بعد سندھ میں رواں سال کے دوران پولیو کیسز کی تعداد 14 ہو گئی ہے۔ محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق کراچی میں گڈاپ ٹائون کے علاقے سلطان آباد میں 10 مہینے کا عمر پولیو وائرس کا شکار ہوا۔

جبکہ اورنگی ٹائون راجہ تنویر کالونی میں بھی 22 مہینے کی حاجرہ کو بھی پولیو وائَرس ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے جس کے بعد رواں سال کے دوران سندھ میں پولیو کیسز کی تعداد 14 ہوگئی ہے۔

جبکہ رواں سال کے دوران ملک بھر میں مجموعی طور پر 164 پولیو کیسز ریکارڈ کیے گئے۔ فاٹا 115 پولیو کیسز ، کے پی کے میں 29 ، بلوچستان میں 3 اور پنجاب میں 2 پولیو کیسز ریکارڈ کئے گئے۔