کراچی میں پولیو رضا کاروں اور سیکیورٹی اہلکاروں پر حملوں میں ملوث دہشتگرد گرفتار

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے سپر ہائی وے سے پولیو ورکرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہل کاروں پر حملے میں ملوث کالعدم تنظیم کے دہشت گرد زاہد اللہ کو گرفتار کر لیا ہے۔

زاہد اللہ لہسن سے بھڑے ٹرک میں چھپ کر شہر سے فرار ہورہا تھا کہ پولیس اور حساس ادارے کے اہلکاروں نے سپر ہائی وے کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔ ملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے اس سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

زاہد اللہ گزشتہ برس اقوام متحدہ کی گاڑی پر فائرنگ، پولیو ورکرز اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں پر حملوں میں ملوث ہے۔ واضح رہے کہ زاہد اللہ کچھ عرصے قبل غیر ملکی ڈاکٹر پر حملے کے مقدمے میں بھی گرفتار ہو چکا ہے تاہم اسے ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا۔