کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں رینجرز نے سیاسی مخالفین اور پولیس اہلکاروں سمیت 23 افراد کے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کر لیا۔ رینجرز نے ناردرن بائی پاس پر ایک کارروائی کے دوران ٹارگٹ کلر نور محمد کو گرفتار کر لیا۔
رینجرز کے مطابق ملزم سیاسی مخالفین اور پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔ گرفتار ٹارگٹ کلر نے دوران تفتیش 23 افراد کے قتل کا اعتراف کیا ہے۔ بلدیہ سعید آباد میں پولیس نے مقابلے میں ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ ملزم کا تعلق گینگ وار کے رضوان کمانڈو گروپ سے بتایا جاتا ہے۔