کراچی کا میئر غیر سیاسی اور سماجی رہنما ہونا چاہیئے۔ عالم علی

Karachi

Karachi

کراچی : سائبان سٹیزن کمیونٹی بورڈ کے چیئر مین عالم علی نے NGO’sکے نمائندوں سے دوران گفتگو کہا ہے کہ کراچی منی پاکستان ہے جہاں 50لاکھ پٹھان،40لاکھ پنجابی بلوچستان کے سب سے بڑے شہر کوئٹہ سے زائد بلوچ اندرون سندھ سے تعلق رکھنے والے لاکھوں سندھی یہاں آباد ہیں۔

لہذا کراچی کا میئر غیر سیاسی اور سماجی رہنما ہونا چاہیئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ30سالوں میں میئر افغانی، فاروق ستار، نعمت اللہ خان اور مصطفی کمال میئر رہے مگر اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کرنے کیلئے کوئی کام نہیں کیا گیا۔

عالم علی نے کہا کہ اگر جماعت اسلامی اور متحدہ قومی موومنٹ لوکل گورنمنٹ آرٹیننس 2001کے مطابق اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کرکے عوام کو اقتدار میں شامل کرلیتے تو آج نہ صرف کراچی دنیا کے ترقی یافتہ شہروں میں شامل ہوتا بلکہ کراچی سے دہشتگردی بھی ختم ہوجاتی۔

جاری کردہ
سیکریٹری نشرواشاعت