کراچی : پولنگ اسٹیشن میں فوج کی تعیناتی کا مطالبہ

Polling Station

Polling Station

کراچی(جیوڈیسک)کراچی میں عام انتخابات میں امن امان کے قیام کیلئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے پولنگ اسٹیشن میں فوج کی تعیناتی کا مطالبہ کردیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کو لکھے گئے خط میں ڈی آر او کے مطابق انھیں انتخابات میں تشدد اور دھاندلی سے متعلق تحریری اور زبانی شکایات موصول ہوئی ہیں۔

ایجوکیشن آفیسر عارف علی کو بھی پولنگ اسٹاف میٹنگ کے بعد نا معلوم مسلح افراد نے دھمکیاں دیں اور ڈرایا ہے۔ لہذا امن و امان کی مخدوش صورتحال کے بعد امن و امان کے قیام اور شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے ہر پولنگ اسٹیشن میں رینجرز اہلکار کے ساتھ ایک فوجی کو تعینات کیا جائے اورفوجیوں کے پیٹرولنگ اور حساس علاقوں میں چوکیاں قائم کی جائیں۔