کراچی پورٹ کی ترقی اور مزدوروں کی خوشحالی میں یونائیڈ ورکرز فرنٹ کی مثالی قربانیاں ہیں، کامران عثمانی

Karachi

Karachi

کراچی : یونائیڈ ورکرز فرنٹ آف کے پی ٹی کے جنرل سیکرٹری کامران عثمانی نے 19 مارچ کو کے پی ٹی والے ریفرنڈم کے سلسلے میں منوڑ ورکشاپ میں منعقد پہلے بڑے جلسے عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ یونائیڈ ورکرز فرنٹ آف کے پی ٹی نے بطور سی بی سے اپنے دور میں کراچی پورٹ کی ترقی اور مزدوروں کی خوشحالی میں مثالی قربانیاں دی ہیں۔ آج جس کی مثال 130 سالہ تاریخ میں نہیں ملتی ہے۔