کراچی (جیوڈیسک) کراچی کی بندرگاہ پر 78 ہزار 97 ٹن سامان کی نقل و حرکت ریکارڈ کی گئی۔ کراچی پورٹ ٹرسٹ کی رپورٹ کے مطابق کے پی ٹی نے 78 ہزار 97 ٹن کارگو ہینڈل کیا جس میں 51 ہزار 14 ٹن درآمدات اور 27 ہزار 83 ٹن برآمدات شامل ہیں۔
درآمدات میں 19 ہزار 761 ٹن کنٹینرائزڈ کارگو، 17 ہزار 423 ٹن کوئلہ ، برآمدات میں 24 ہزار 283 ٹن کنٹینرائزڈ کارگو اور 2 ہزار 800 ٹن آئل اینڈ لیکیوڈ کارگو شامل ہے۔