کراچی (جیوڈیسک) مرغی کا گوشت 30 روپے اضافے سے 265 روپے کلو ہو گیا جبکہ ملک بھر میں فی درجن انڈوں کی قیمت نے سینچری کر لی۔
آل پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے جسکے سببب کراچی میں 20 روپے اضافے سے زندہ مرغی 160 روپے کلو جبکہ گوشت 30 روپے اضافے سے 265 روپے کلو تک پہنچ گیا ہے اسکے علاوہ لاہور میں چکن کا گوشت 200 روپے کلو میں بک رہا ہے۔
اس کے علاوہ کوئٹہ اور پشاور میں بھی مرغی کا گوشت 260 روپے کلو ہوچکا ہے۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ سردی کی شدت بڑھ جانے کے باعث ڈیمانڈ میں تیزی آنے سے مرغی مہنگی ہو رہی ہے۔
جبکہ عوام کا کہنا ہے کہ مہنگے بیف اور مٹن کے ساتھ ساتھ اب مرغی کے دام بڑھ جانے کے سبب کچن کا بجٹ آوٹ ہوتا جا رہا ہے۔