کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں سرد ہوا کیا چلی کہ مرغی کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے۔ ریٹیل سطح پر مرغی کا گوشت 15 روپے فی کلو مہنگا ہو گیا۔ پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے مطابق موسم سرما کی شدت میں اضافے سے سندھ بھر میں مرغی کی طلب بڑھ گئی ہے۔
مرغی کا گوشت 15 روپے اضافے سے 290 روپے کلو جبکہ زندہ مرغی کی قیمت 10 روپے بڑھ کر 176 روپے کلو تک پہنچ چکی ہے۔
اس کے علاوہ فی درجن انڈے بھی 106 روپے کے حساب سے عوام خریدنے پر مجبور ہیں۔