کراچی (جیوڈیسک) حکومتی مقرر کردہ مرغی کے گوشت کی قیمتوں پر سو روپے سے زائد وصول کئے جارہے ہیں ،شہر میں حکومت اور ادارے ہونے کے باوجود مفاد پرست اور منافع خور افراد من پسند قیمتوں پر مرغی کا گوشت فروخت کر رہے ہیں ۔حکومت کی طرف سے زندہ مرغی اور گوشت کی مقرر کردہ قیمت سے 100 روپے زیادہ وصول کئے جارہے ہیں ،حکومت نے زندہ مرغی کی قیمت 120 روپے، اور گوشت کی قیمت 220 روپے رکھی ہے جبکہ مارکیٹوں میں مرغی فروش زندہ مرغی 180 سے 190 روپے کلو جبکہ گوشت 320 سے 330 روپے میں فرخت کیاجا رہا ہے۔
حکومتی ادارے خامو ش ہیں اور قیمتیں کنٹرول کرنے کے لئے کوئی خاطر خواہ اقدام نہیں کیا جا رہا۔ چکن ایسو سی ایشن کے ممبر معروف صدیقی کے مطابق ملک میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کی باعث مرغی کی پیدوار میں کمی ہوگئی ہے جبکہ ضرریات کو پوری کرنے کے لئے ملک کے مختلف حصوں کے فارم سے منگوانے میں بھی دشواریوں کا سامنا ہیں جس سے اخراجات بڑھ گئے جو کے قیمتیں بڑھنے کا سبب ہیں۔