کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں کے الیکٹرک کی ٹرانسمیشن لائن میں فنی خرابی کے باعث 12 گرڈ اسٹیشن ٹرپ کرگئے، جس سے ڈسڑکٹ سائوتھ، ایسٹ اور ویسٹ کے درجنوں علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے، تاہم تین گھنٹے کی معطلی کے بعد شہر میں بجلی بحال ہوگئی ہے۔
ترجمان کے الیکٹرک نے بن قاسم تھرمل پاور سپلائی کی لائن فالٹ کے باعث ٹرپ کرگئی تھی، ٹرانسمیشن لائن میں فنی خرابی کے باعث 62 گرڈ اسٹیشن میں سے 12 گرڈ اسٹیشن ٹرپ ہوگئے تھے۔
جس کے باعث شہر کا 10 فیصد حصہ متاثر ہوا ، متاثرہ علاقوں میں ڈیفنس، کلفٹن، گزری، سلطان آباد، ریلوے کالونی، ہجرت کالونی، صدر، جیکب لائن، لائینز ایریا، جٹ لائن،، آئی آئی چندریگر روڈ، برنس روڈ، کھارادر، ایم اے جناح روڈ، گارڈن، سولجر بازار اور کورنگی سے ملحقہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی بند ہوگئی تھی۔ ترجمان کے الیکڑک کا کہنا ہے کہ فنی خرابی دور کر کے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کر دی گئی ہے۔