اسلام آباد (جیوڈیسک) نیپرا فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے کراچی میں بجلی بحران سے متعلق رپورٹ مرتب کر لی جس میں کہا گیا ہے کہ اگر کراچی میں بجلی کا بحران نہ ہوتا تو گرمی کے باعث ہلاکتوں میں کمی ہو سکتی تھی، تحقیقاتی رپورٹ آج وزیر اعظم کو پیش کی جائے گی۔
نیپرا فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے شہر قائد میں بجلی بحران سے متعلق رپورٹ مرتب کر لی ہے مرتب کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک حکام نے بجلی کی طلب اور پیداوار کے درست اعداد و شمار چھپائے کے الیکٹرک اپنی مکمل استعداد کار کے مطابق بجلی پیدا نہیں کر رہی۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اگر کراچی میں بجلی بحران نہ ہوتا تو ہلاکتوں میں کمی ہو سکتی تھی۔ تحقیقاتی رپورٹ چیئرمین نیپرا اور وزیر اعظم نواز شریف کو آج پیش کی جائے گی۔ کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور گرمی سے اب تک بارہ سو سے زائد شہری جاں بحق ہو چکے ہیں۔