کراچی (جیوڈیسک) متحدہ پی آئی بی کا لوڈشیڈنگ کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج ہوا جس سے خطاب میں فاروق ستار نے کہا کہ اب بجلی نہیں، پورا نظام چاہیے۔
کراچی پریس کلب پر متحدہ پی آئی بی گروپ کے تحت شہر میں لوڈشیڈنگ اور پانی کے مسائل کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ کارکنوں سے خطاب میں فاروق ستار نے کہا کہ اب بجلی مانگنے کا وقت گیا، ہمیں ان مسائل کے حل کیلئے پورا نظام چاہیے۔
فاروق ستار نے کے الیکٹرک اورسوئی گیس کےدرمیان تنازعہ حل کرنے کے لیے وفاقی حکومت کو 72 گھنٹوں کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کے الیکٹرک سے کراچی والوں کو 60 ارب واپس دلوانے کا مطالبہ بھی کیا۔
انہوں نے اعلان کیا کہ اگر ہمارا مطالبہ پورا نہ کیا گیا تو 72 گھنٹے بعد وزیرِ اعلیٰ ہاؤس اور کے الیکٹرک کے مرکزی دفتر کے باہر دھرنا دیا جائے گا۔