کراچی میں بجلی بحران، نیپرا نے چار رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی

NEPRA

NEPRA

اسلام آباد (جیوڈیسک) نیپرا نے کراچی میں بجلی بحران پر چار رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی۔ کمیٹی کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی بحران پر قابو نہ پانے کی وجوہات کا جائزہ لے گی۔

کمیٹی میں مسعود احمد خان، جاوید پرویز، حسین ضیغم نقوی اور مظہر رانجھا شامل ہیں۔ ترجمان نیپرا کا کہنا ہے کہ نیپرا کے الیکٹرک سمیت تمام تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی کا باقاعدگی سے جائزہ لیتا ہے۔

کے الیکٹرک نے مروجہ قواعد کے مطابق کارکردگی نہیں دکھائی۔ چار رکنی کمیٹی تحقیقات کے بعد رپورٹ پیش کرے گی۔