کراچی (اسٹاف رپورٹر) جمہوریت کے نام پر اقتدار پانے اور جمہوریت کے نام نہاد علمبرداروں کے اعمال کی سزا آمریت کی صورت عوام کو دینے والے دونوں ہی اشتراکی و فلاحی نظام کی راہ میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں اور مقامی خود مختاری کے نفاذ کے ذریعے وطن عزیز کو فلاحی و اشتراکی ریاست کا عزم رکھنے والی محب وطن روشن پاکستان پارٹی کی راہ میں ہر سطح پررکاوٹیںکھڑی کرکے کانٹے بوئے جارہے ہیں حالانکہ یہ ایک حقیقت ہے کہ مقامی خودمختاری کے نفاذ کے ذریعے اختیارات کی نچلی ترین سطح تک منتقل کرکے عوام کو با اختیار وشریک اقتدار بناکر ہی وطن عزیز اور عوام کے مستقبل کو محفوظ و پرامن بنایا جاسکتا ہے ۔ محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے وطن عزیز کو لاحق خطرات کی نشاندہی اور مقامی خود مختاری کے فوری نفاذ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعصب ‘ لسانیت ‘ مسلک پرستی کے سانپ دہشتگردی کے بھیانک اجگر کا روپ دھارکر امن و تحفظ کو نگلتے جارہے ہیں اورمفاد پرست استحصالیوں کے ہاتھوں یرغمال بنی جمہوریت قومی ترقی و خوشحالی کی قبر پر ادارہ جاتی و حکومتی کرپشن کے گلاب اگانے میں لگی ہوئی ہے جبکہ آمریت اسی کام کیلئے اپنی باری کے انتظار میں ہے ان حالات میں مقامی خود مختاری کا نفاذ وہ واحد راستہ ہے جو وطن عزیز سے نفرتوں ‘ تعصبات ‘ بد امنی ‘ مایوسی ‘ محرومی اور استحصال کا خاتمہ کرکے پاکستان کے استحکام اور عوام کی خوشحالی کی ضمانت فراہم کرتا ہے !
پانامہ لیکس میں عدلیہ حقیقی انصاف و احتساب کرے گی ‘ جی کیو ایم پاکستانی عدلیہ اللہ کی وحدانیت پر یقین رکھنے والے اہل ایمان منصفوں پر مشتمل ہے ‘ سورٹھ ویر ابلیسی ‘ طاغوتی ‘ فرعونی ‘سامراجی طاقتوں سے خوفزدہ ہونا پاکستانی منصفوں کا کردار نہیں ہے !
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے کہا ہے کہ اس بات سے انکار نہیں کہ کرپشن کا ناسور ہر محکمہ اور تقریباً ہر انسان کی رگ رگ میں سماچکا ہے اور سرکاری وحکومتی سطح پر کی جانے والی بڑے پیمانے کی شفاف کرپشن اور احتساب و سزا سے حکمرانوں وبالادست طبقات کو حاصل استثناءکے باعث ہر فرد کرپشن کیلئے بے چین و بیتاب دکھائی دے رہا ہے جبکہ پانامہ لیکس کیس کے فیصلے میں تاخیر اس تاثر کو بھی فروغ دے رہی ہے کہ فیصلہ روایتی ہوگا اور ہر بار کی طرح اس بار بھی استحصالی طبقہ احتساب سے محفوظ رہے گا مگر ہمیں یقین ہے کہ عدلیہ اس بار حقیقی انصاف کرتے ہوئے نہ صرف اس غلط تاثر کی نفی کرے گی بلکہ پانامہ لیکس ملزمان کے کڑے احتساب کے ذریعے ملک و قوم کو کسی بھی طرح کا نقصان پہنچانے والے ہر فرد کے احتساب کی ایک ایسی روایت کی داغ بیل بھی ڈالے گی جو اس بات کا ثبوت ہوگی کہ پاکستانی عدلیہ آزاد‘ غیر جانبدار ‘ دیانتدار ہونے کیساتھ بلا تفریق و تخصیص مقتدر و بالادست طبقات اور عوام کے درمیان یکساں انصاف کی صلاحیت رکھتی ہے کیونکہ وہ اللہ کی وحدانیت کا یقین رکھنے والے اہل ایمان منصفوں پر مشتمل ہے اور دنیا کی ابلیسی ‘ طاغوتی ‘ فرعونی و سامراجی طاقتوں سے خوفزدہ ہونا ان کی فطرت و سرشت میں شامل نہیں ہے ۔
قومی انتخابات میں تمام صوبائی و قومی حلقوں سے حصہ لینگے ‘ راجونی اتحاد استحصالی سیاستدانوں اور روایتی سیاسی جماعتوں نے ملک و قوم کا ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے راجونی اتحاد کے وفد کا دورہ ¿ سندھ ‘ سکھر میںخالق سولنگی سے ملاقات ‘ والدہ کے انتقال پر تعزیت
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پاکستان کے مظلوم طبقات کے آئینی ‘ قانونی ‘ معاشی ‘ سماجی اور سیاسی حقوق کے حصول اور استحصالی طبقات سے عوام کو نجات دلانے کیلئے روشن پاکستان پارٹی کی سربراہی و قیادت میں تشکیل دیئے جانے والے سیاسی اتحاد ‘ پاکستان اتحاد کی تنظیم نو کیلئے محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے چیئرمین امیر پٹی کی قیادت میں سندھ کے تنظیمی دورے میں مصروف وفد میں شامل مرکزی ایم آر پی رہنما محمد یونس سایانی ‘مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر ‘ سولنگی رہنما بشیر احمد سولنگی ‘ محمد صالح سولنگی و دیگر نے سکھر میں سولنگی سیاسی و سماجی رہنما محمد خالق سولنگی سے ملاقات کی اور ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت و درجات کی بلندی کیلئے دعا کی جبکہ اس موقع پر وفد نے کشمور سے تعلق رکھنے والے سولنگی اتحاد کے رہنما ¶ں دریا خان سولنگی ‘ رئیس امان اللہ خان سولنگی‘ رئیس اللہ رکھیو خان سولنگی ‘ استاد ہدایت اللہ خان سولنگی ‘غلام حسین خان سولنگی‘کوٹری سے تعلق رکھنے والے سولنگی رہنما ¶ں ڈاکٹر اے ڈی سولنگی ‘ حاجی غلام رسول سولنگی‘ حاجی محمد جمیل سولنگی‘حاجی محمد وریام سولنگی سے بھی ملاقات کی اور مردم شماری میں ہر فرد و ہر ووٹ کے اندراج و رجسٹریشن کو یقینی بنانے کےساتھ آئندہ انتخابات میں ملک بھر کے ہر حلقے سے حصہ لینے اور نمائندہ کھڑا کرنے کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔بعد ازاںوفد نے کشمور و کوٹری کے سولنگی رہنما ¶ں کے ہمراہ خیر پور پہنچ کر وڈیرہ غلام حسین سولنگی اور ان کے ساتھیوں ذولفقار علی سولنگی ‘ مجاہد حسین سولنگی ‘ ممتاز علی سولنگی ‘ شوکت علی صوبیدار سولنگی ودیگر سے ملاقات اور تنظیمی امور پر گفتگو کی ۔
سولنگی برادری عصری حاضر کے تقاضوں کو جان چکی ہے‘ سولنگی اتحاد سولنگی اتحاد کے پلیٹ فارم پربرادری کا اتحاد واعتماد مسائل سے پاک محفوظ مستقبل کا ضامن ہے سولنگی میڈیا سیل کی پانچویں سالگرہ تقریب سے امیر سولنگی ‘ نعمت اللہ ‘ عرفان سولنگی و دیگر کا خطاب
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سولنگی میڈیا سیل کی پانچویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی و چیئرمین روشن پاکستان پارٹی امیر پٹی ‘ مرکزی ایم آر پی رہنما یونس سایانی ‘راجونی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘سولنگی رہنما بشیر احمد سولنگی ‘ صالح سولنگی ‘ وزیر فرہاد سولنگی ‘ عرفان سولنگی ‘ ایڈوکیٹ دیدار سولنگی ‘ انجینئر ممتاز علی سولنگی ‘کامریڈ غلام شبیر ‘ محمد حسین ناز سولنگی ‘ افضال خان سولنگی عرفان سولنگی‘ صدر تقریب و چیف ایڈیٹر سولنگی میڈیا نعمت اللہ سولنگی اور میزبان تقریب ایاز علی سولنگی و دیگر نے کہا کہ اتحادو یکجہتی اقوام و برادریوں کے محفوظ مستقبل کا عصری تقاضہ اور سولنگی برادری اس تقاضے کو سمجھ کر سولنگی اتحاد کے پلیٹ فارم پر متحدہورہی ہے جو خوش آئند عمل اور محفوظ مستقبل کا ضامن ہے جبکہ نعمت اللہ سولنگی کی سربراہی میں سولنگی میڈیا سیل گزشتہ پانچ سال سے گرانقدر خدمات انجام دے رہا ہے اور امیر علی سولنگی پٹی والا کی سرپرستی نہ صرف پاکستان سولنگی اتحاد اور سولنگی میڈیا سیل کیلئے باعث رحمت ‘ برکت و فضیلت بنی ہوئی ہے بلکہ پوری سولنگی برادری امیر علی سولنگی پٹی والا کی فکر و فلسفے اور سرپرستی سے فیضیاب ہوتے ہوئے سولنگی اتحاد کے پلیٹ فارم پر جمع ہورہی ہے جبکہ چیئرمین روشن پاکستان پارٹی کے چیئرمین وبزرگ سولنگی رہنما امیر علی سولنگی عرف پٹی والا نے سولنگی برادری کو متحدو یکجا کرنے کیلئے سولنگی میڈیا اور سولنگی اتحاد کے تمام رہنما ¶ں ‘ عہدیداران اور کارکنان کی خدمات کوسراہتے ہوئے مردم شماری میں بھرپور حصہ لینے پر سولنگی برادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سولنگی برادری بتدریج مسائل سے پاک ‘ محفوظ اور خوشحال مستقبل کی جانب بڑھ رہی ہے !