کراچی بجلی سے محروم، کچھ علاقوں میں بجلی بحال کر دی، کے الیکٹرک

K-Electric

K-Electric

کراچی (جیوڈیسک) نیشنل گرڈ میں ٹرپنگ کے باعث کراچی کو ملنے والی 650 میگاواٹ بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے کے الیکٹرک کا پیداواری نظام بیٹھ گیا۔

شہرکراچی میں بجلی کا طویل بریک ڈائون جاری ہے ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق بجلی کی بحالی کا کام جا ری ہے، کچھ علاقوں میں بجلی بحال کر دی گئی ہے جبکہ بقیہ علاقوں کی بجلی کی بحالی کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق کراچی کو نیشنل گرڈ سے ملنے والی بجلی منقطع ہونے سے کے الیکٹرک کے تمام پیداواری یونٹس ٹرپ کر گئے۔

شہر کراچی کے تمام رہائشی اور تجارتی علاقوں میں صبح 6 بجے سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک انتظامیہ نیشنل گرڈ حکام سے رابطے میں ہے اور کراچی کی بجلی اپنے پیداواری سسٹم کو فعال بنا کر بحال کرنے کی کوششیں بھی جاری ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ بجلی بحال کب تک ہو گی یہ نہیں کہا جاسکتا۔

بجلی کی اچانک بندش کے باعث پانی کے بیک پریشر سے شہر کو پانی فراہم کر نے والی دھابیجی کی 72 انچ قطر لائن نمبر 5 میں سوراخ ہو گیا جس سے پانی کا اخراج شروع ہو گیا، جس کی مرمت کی جارہی ہے، جبکہ رات بھر بجلی کی آنکھ مچولی کے باعث مستقل پمپنگ نہ ہو نے سے شہر میں پانی کی شدید قلت کا خدشہ ہو گیا ہے۔

شہر میں پہلے ہی پانی کی شدید قلت ہے جبکہ حب ڈیم میں پانی نہ ہونے پیدا ہونے والے 100 ایم جی ڈی کے شارٹ فال کو بھی یہیں سے پورا کیا جا رہا ہے تھا لیکن شہر میں پانی کی کھپت کو پورا کرنے والے سب سے بڑے پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈ ائون سے شہریوں کا آج جمعہ المبارک کے دن بھی پانی کی قلت کا سامنا رہے گا۔