کراچی میں بجلی کا منصوبہ زبانی نکلا، ابتدائی اقدام بھی نہ ہو سکے

Electricity

Electricity

کراچی (جیوڈیسک) بن قاسم میں نیشنل گرڈ کے لیے 1200 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کے لیے وزیراعظم نواز شریف نے 6 مئی کو جس منصوبے کا اعلان کیا تھا اس کے لیے ابھی ابتدائی عملی اقدامات بھی شروع نہیں ہوئے ہیں۔

اس منصوبے کے عملی آغاز کے لیے عوامی سماعت پہلے 17 مئی کو مقامی ہوٹل میں ہونا تھی تاہم ہفتے کو عام تعطیل کے باعث ادارہ تحفظ ماحولیات نے یہ تاریخ تبدیل کر کے 29 مئی مقرر کی اور اب جمعرات کو پبلک ہیئرنگ ہوگی، اس غلط فہمی کی وجہ سے دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی تھی۔

کیونکہ چینی کمپنی سائنو ہائیڈرو کے ذمے دار 16 مئی کو کے الیکٹرک کی جانب سے ہونے والی عوامی سماعت میں پہنچ گئے تھے اور چینی ماہرین نے احتجاج کیا تھا کہ یہ جانبدارانہ رویہ ہے، تاہم نعیم مغل نے اس کے برعکس موقف اختیار کیا کہ ہفتے کو تعطیل کے باعث ماہرین اور عوام کی مناسب تعداد شریک نہیں ہو سکتی تھی اور وزیراعظم کے افتتاح کرنے کے باوجود ماحولیاتی اثرات کا جائزہ میرٹ پر لیا جائے گا۔