کراچی (اسٹاف رپورٹر) کرسچن ڈیموکریٹک یونین آف پاکستان کے چیئر مین نعیم کھو کھر نے کے الیکٹرک کی جانب سے کراچی کی عوام کے لئے بجلی کی نرخوں میں اضافے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے عوام پہلے ہی لوڈ شیڈنگ، اوور بلنگ کے حوالے سے کے الیکٹرک کے ظالمانہ رویہ کا شکار ہیں۔
اس پر بجلی کے نرخوںمیں اضافہ عوام کے سروں میں کلہاڑاسے کم نہیں نعیم کھو کھر نے کے الیکٹرک سے کراچی کے عوام پر تھوپے گئے بجلی کے بلوں میں اضافے کو فوری واپس لینے اور لوڈ شیڈنگ اور اوور بلنگ کے عذاب سے عوام چھٹکارہ دلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے سپریم کورٹ آف پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ کے الیکٹرکا کراچی کی عوام کے ساتھ ظالمانہ رویے کا فوری نوٹس لیں۔
بجلی کے بلوں میں حالیہ اضافے کو ختم کیا جائے اور کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور اوور بلنگ کے حوالے سے شکایات کا ازالہ کیا جائے۔