کراچی (اسٹاف رپورٹر) محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے کہا ہے کہ دہشتگردی اور شدت پسندی کسی مذہب کی تعلیمات نہیں بلکہ ایک بیماری ہے جس کا شکار ہر مذہب ‘ ہر رنگ ‘ ہر نسل کے افراد ہیں اور شدت پسندی و دہشتگردی کی بیماری کا شکار ان محدود افراد نے دنیا کا امن برباد کردیا ہے ۔ ہر مذہب ‘ ہر رنگ ‘ ہر نسل اور ہر طبقہ و ہر فکر کے لوگ ان کے نشانے پر ہیں اسلئے ان کی بر بریت سے انسانیت کو محفوظ رکھنے کیلئے دنیا کے ہر کونے سے ان کا خاتمہ و صفایا ہونا چاہئے ۔مگر دہشت گردی کے ناسور کو یقیناً عالمی برادری کے وسیع تر اتحاد کے نشتر کے ذریعے ہی جڑوں سے اکھاڑ پھینکا جا سکتا ہے‘امریکہ نے اگر انسانیت کے دشمنوں کے خاتمے کے لیے 60 ملکی اتحاد بنایا ہے تو یہ اتحاد انہی ممالک تک محدود نہیں رہنا چاہیے۔ آج دنیا گلوبل ویلج بن چکی ہے۔ اس لیے وسیع تر اتحاد ممکن ہے۔ بڑی طاقتوں کے اپنے اپنے مفادات ہو سکتے ہیں۔ ان کے مابین اختلافات بھی ہیں مگر دہشت گردی سب کے لیے یکساں ودہکتا ہوا مسئلہ ہے۔ دنیا دہشت گردی کے یک نکاتی ایجنڈے یر یکسو ہو کر اس سے نجات حاصل کر سکتی ہے۔ دنیا کو دہشت گردی کے خلاف متحد کرنے لیے امریکہ اور چین ہی کو کلیدی کردار ادا کرنا ہو گا۔ عالمی برادری دہشگردی کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینکنے کیلئے مشترکہ کارروائی کرے ، تمام ممالک کو مل کر دہشتگردی کا مقابلہ کرنا چاہئے تا کہ دنیا کو حقیقی طورپر کھلی اور محفوظ سوسائٹی بنایا جاسکے۔
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے کہا ہے کہ اس وقت پوری دنیا میں جس شدت کے ساتھ دہشت گردی کی لہر ابھری ہے وہ تمام عالمی اور علاقائی قیادتوں سے اپنے اپنے تعصبات و اختلافات اور مفادات سے باہر نکل کر دہشت گردی کے تدارک کا مربوط آفاقی لائحہ عمل طے کرنے اور اسے فوری طور پر عملی جامہ پہنانے کی متقاضی ہے جس کیلئے صرف مسلمانوں اور بالخصوص پاکستان کو موردالزام ٹھہرانے کی روش بھی اب ترک کرنا ہوگی کیونکہ مسلم ممالک تو سب سے زیادہ دہشت گردی کا شکار ہو رہے ہیں۔ اس حوالے سے بالخصوص امریکہ کو اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کی ضرورت ہے جس نے اپنی سلامتی کے تحفظ کے نام پر کسی بھی ملک پر حملہ آور ہونا اور اسکے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنا اپنا حق گردان لیا ہے جبکہ اس امریکی سوچ اور پالیسی کے ردعمل میں بھی دہشت گردی کو فروغ حاصل ہورہا ہے۔ اس وقت بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینا بھی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے اور مسلم امہ کو فرقہ واریت اور فروعی اختلافات کو ہوا دے کر باہم منتشر رکھنے کی مسلم دشمن قوتوں کی پالیسی سے رجوع کرنا بھی وقت کا تقاضا ہے۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر) اس بات سے انکار ممکن نہیں کہ تعلیم کی کمی قومی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے مگر حیرت اس بات پر ہے کہ جب ہمارے حکمرانوں کو اس کا ادراک ہے تو پھر وہ ملک سے تعلیم کی کمی دور کرنے ‘ تعلیمی معیار کو بہتر بنانے اور شرح خواندگی کو بڑھانے کیلئے دیانتدارانہ کردار ادا کرنے سے کیوں گریزاں ہیں۔پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر و بزرگ رہنما امیر سولنگی نے اکرم سولنگی ‘ شبیر سولنگی ‘ راحیل سولنگی ‘ خادم حسین سولنگی ‘ ایڈوکیٹ کرم اللہ سولنگی ‘ ایڈوکیٹ اقبال سولنگی‘ رمضان سولنگی ‘ بشیر سولنگی ‘ ارشاد سولنگی ‘ گل شیر سولنگی‘ عابد سولنگی ‘ ندیم سولنگی ‘ عباس سولنگی‘ ایاز سولنگی ‘ نعمت اللہ سولنگی ‘ صالح سولنگی ‘ ڈاکٹر قدیر سولنگی ودیگر نے کہا ہے کہ قومی و صوبائی بجٹ میں صرف 3سے4فیصد تعلیم کیلئے مختص کرنا اور پھر اس میں سے نصف سے زائد کا کرپشن کی نذر ہوجا نا اس بات کو ثابت کرتا ہے کہ قوم کو تعلیم یافتہ ‘ ترقی یافتہ اور خوشحال بنانے کے دعویدار حکمران ملک سے جہالت ‘ غربت ‘ بیروزگاری اور مسائل کا خاتمہ نہیں چاہتے کیونکہ انہی ایشوز کے سہارے وہ قوم کو بےوقوف بناکر ہی تو ایوان اقتدار میں اقتدار کے سنگھاسن پر براجمان ہوکر کرپشن کے ریکارڈ ز قائم کررہے اور قومی و عوامی دولت لوٹ کر بیرون ملک اثاثے اور اپنا و اپنی نسلوں کا مستقبل محفوظ و بنارہے ہیں اور اگر ایسا نہیں ہے تو پھر حکمرانوں کو کرپشن و کمیشن کی روایت کا خاتمہ کرکے طبی و تعلیمی شعبہ پر خصوصی توجہ دینے کے ساتھ بیروزگاری کا خاتمہ اور مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میںا ضافے کے ذریعے عوام کو جینے کا حق فراہم کرنا ہوگا۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر) گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ اور جونا گڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن کے الیکشن کمشنر و بزرگ قومی سیاستدان امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف گجراتی سرکار سورٹھ ویر کی علالت کے خبر پر ایشوریہ سندھی جونیجو جماعت کی نو منتخب کابینہ کے عہدیداران نے نو منتخب صدر محمد یونس جونیجو کی قیادت میں وفد کی شکل میں امیر پٹی کے گھر جاکر ان سے ملاقات اور ان کی عیادت کی ۔امیر پٹی کی عیادت کرنے والے وفد کے اراکین میں ایشوریا سندھی جونیجو جماعت کے صدریونس جونیجو ‘ سینئر نائب صدر یوسف بھائی ‘ نائب صدور محمد صدیق ومحمد قاسم ‘ جنرل سیکریٹری محمد اسماعیل ‘جوائنٹ سیکریٹری علی محمد ‘شاہد ‘خزانچی محمد حسین ‘ عبدالرزاق ‘چیئرمین محمد حنیف ‘ وائس چیئرمین محمد علی و حسین جاپان والا‘ معاون و سرپرست طیب قادری اور حنیف جونیجو شامل تھے ۔بعد ازاں ایشوریا جماعت خانے میں تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں ایشوریا جماعت کے عہدیداران و اراکین نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور معروف و ہر دلعزیز سیاسی ‘ سماجی و کمیونٹی رہنما امیر پٹی المعروف گجراتی سرکار سورٹھ ویر کیلئے دعائے صحت کی۔