کراچی (جیوڈیسک) قیمتی پتھروں اور زیورات کی نمائش رواں سال ستمبر میں کراچی میں ہوگی، جو چار روز تک جاری رہے گی، جس میں ملک کے مختلف حصوں سے قیمتی پتھروں اور زیورات کے شعبہ سے منسلک افراد اپنی مصنوعات نمائش کیلئے پیش کریں گے، پاکستان جیمز اینڈ جیولری ڈویلپمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو بختیار خان کے ایک بیان کے مطابق قیمتی پتھروں اور زیورات سے متعلق 4 روزہ نمائش26 سے 29 ستمبر 2013 تک کراچی میں ہوگی۔
ملک کے مختلف حصوں سے زیورات اور قیمتی پتھروں کے کام سے منسلک افراد اپنی مصنوعات نمائش کے لئے پیش کریں گے، انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے قیمتی پتھروں کی برآمدات سالانہ ایک ارب 20 کروڑ ڈالرہیں، جس میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے، انہوں نے بتایا کہ 4روزہ نمائش میں قیمتی پتھروں اورزیورات کی برآمدات میں مزید اضافے کے امکانات روشن ہیں۔