کراچی: صدر سے 3 پولیس اہلکار ڈکیتی کرتے پکڑے گئے

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) پولیس نے صدر کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے اپنے ہی 3 پیٹی بند بھائیوں کو ڈکیتی کے دوران رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں اہلکار ایمپریس مارکیٹ میں ڈکیتی کی واردات میں مصروف تھے کہ انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق تینوں اہلکاروں کو پریڈی تھانے منتقل کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، 2 گرفتار ملزمان پریڈی تھانے میں ہی تعینات تھے۔

ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان لوگوں سے بھتہ بھی وصول کیا کرتے تھے۔