کراچی (جیوڈیسک) کراچی پریس کلب کے باہر گزشتہ دو ماہ سے زائد عرصے سے بیٹھے پورٹ قاسم کے ملازمین نے گورنر ہاؤس جانے کی کوشش کی جس پر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کیا گیا۔
وزیراعظم عمران خان گورنر ہاؤس میں موجود ہیں اور پریس کلب کے باہر بیٹھے مظاہرین نے وہاں جانے کی کوشش کی جس پر پولیس نے لاٹھی چارج اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔
پولیس نے فوارہ چوک کے قریب رکاوٹیں کھڑی کر کے گورنر ہاؤس کی جانب جانے والے راستے کو سیل کردیا اور اس طرح بڑھنے والے پورٹ قاسم کے احتجاجی ملازمین واٹر کینن کا استعمال کیا۔
پولیس نے مظاہرین کو واپس پیچھے کی جانب دھکیلتے ہوئے پوزیشنیں سنبھال لیں، اہلکاروں کی بڑی تعداد گورنر ہاؤس کے دونوں دروازوں کے باہر اور فوارہ چوک کے اطراف موجود ہے۔