کراچی (اسٹاف رپورٹر) صحافی برادری نے ہر دور میں جبر کیخلاف انتہائی ذمہ دارانہ کردار ادا کیا اور عوام الناس تک حق و سچ پہنچانے کا فریضہ انتہائی خوش اسلوبی سے انجام دیا ہے جبکہ ظلم کیخلاف کراچی کی صحافی برادری کا کردار ہمیشہ ہر اول دستہ کا رہا ہے اور کراچی پریس کلب نے ہمیشہ صحافتی برادری کے حقوق کے تحفظ میں مثالی کردار ادا کیا ہے۔
یہ بات پرویز مشرف کی سیاسی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ سندھ کے صدر شہاب الدین حسینی ‘ جنرل سیکریٹری شاہد قریشی‘ترجمان و سیکریٹریاطلاعات طاہر حسین سید‘محمد نعیم نمک والا‘ امبر نعیم و دیگر عہدیداران نے کراچی پریس کلب کے نو منتخب صدر فاضل جمالی ‘ نائب صدر نواب قریشی‘ جنرل سیکریٹری اے ایچ خانزادہ ‘ جوائنٹ سیکریٹری محمد رضوان بھٹی اورگورننگ باڈی کے دیگر ممبران کو انتخابات میں کامیابی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہی۔
اے پی ایم ایل عہدیداران نے توقع ظاہر کی ہے کہ کراچی پریس کلب کی نئی منتخب انتظامیہ صحافتی اقدار کو فروغ دینے میں اپنا مثبت کردار پوری دیانتداری سے ادا کرے گی اور ذمہ دارانہ صحافت کے فروغ کے ساتھ صحافی برادری کے مسائل کے حل کی روایت و کردار کے تسلسل کو مزید آگے بڑھائے گی۔