کراچی: وزیر اعظم کی زیر صدارت امن امان سے متعلق اہم اجلاس

Prime Minister,

Prime Minister,

کراچی (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت گورنر ہاوٴس میں امن وامان سے متعلق اجلاس جاری ہے، آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی اجلاس میں شریک ہیں۔

اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔ اجلاس میں وزیرداخلہ چودھری نثار، وزیراعلیٰ قائم علی شاہ ،گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان ، ڈی جی رینجرز میجر جنرل رضوان اختر، قائم مقام آئی جی سندھ بھی شریک ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں امن و امان سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔