کراچی(جیوڈیسک)کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے لیاقت آباد ڈگری کالج کے پرنسپل پروفیسرسبط جعفر کی نماز جنازہ آج اداکی جائے گی ۔پروفیسر سبط جعفر کو گزشتہ روز کالج سے واپسی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا۔
قاتلانہ حملے کے خلاف کالج اساتذہ کی تنظیم نے آج سندھ بھر میں احتجاج کا اعلان کیا ہے ،تمام سرکاری کالجوں کو احتجاجی طور پر بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ دوسری جانب شیعہ علما کونسل نے بھی ملک بھر میں تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا ہے ،مرحوم کی نماز جنازہ آج انچولی میں اداکی جائے گی۔
استاد سبط جعفر کے نام سے معروف ،سبط جعفر زیدی، لیاقت آباد ڈگری کالج سے 32 سال سے وابسطہ تھے۔ وہ متعدد کتابوں کے مصنف اور شعرو شاعری میں نمایاں مقام رکھتے تھے۔ مرثیہ گوئی اور سوز خوانی میں بلند مقام رکھتے تھے۔ استاد سبط جعفر کی مرتب کردہ کتاب بستہ عالمی اور ادبی حلقوں میں انتہائی معتبر مقا رکھتی ہے۔