کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں رات گئے موچکو تھانے کی حوالات سےفرارہونےوالے کالعدم تنظیم کے دو ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں مارے گئے۔
پولیس کےمطابق کالعدم تنظیم کے دو ملزم عبداللہ عرف مختار اور حامد عرف پہلوان تھانے کا لاک اپ توڑ کر فرار ہو گئے۔ ملزموں کی گرفتاری کے لئے پولیس نے اطراف کے علاقوں کا محاصرہ کر لیا۔ پولیس جب رئیس گوٹھ میں داخل ہوئی تو ملزموں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔
پولیس کی جوابی کارروائی میں دونوں ملزم مارے گئے۔ ملزموں کو کچھ عرصہ قبل رینجرز نے حراست میں لے کر پولیس کے حوالے کیا تھا۔ ملزموں نے سولہ پولیس اہلکاروں سمیت پچیس افراد کے قتل کا اعتراف کیا تھا۔