کراچی کے نجی بینک سے ڈاکو لاکھوں روپے لوٹ کر فرار

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے محمودآباد کے نجی بینک سے مسلح ملزمان لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہو گئے، پولیس کا کہنا ہے کہ بینک میں تعینات سیکیورٹی گارڈز کی جانب سے کسی قسم کی مزاحمت نہ ہونا تعجب ہے۔

ڈی ایس پی شفقت چانڈیو کے مطابق صبح ساڑھے دس بجے سات مسلح ملزمان بینک میں داخل ہوئے اور عملے کو یرغمال بناکر اسٹرانگ روم اور کیش کاونٹر سے 30 لاکھ روپے بغیر کسی مزاحمت کے لوٹ کر فرار ہوگئے، پولیس کے مطابق سیکیورٹی گارڈز کی جانب سے کوئی مزاحمت نہیں ہوئی تاہم ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوشش کر رہے ہیں، بینک حکام کے مطابق ملزمان پہلے بھی اسی بینک سے رقم لوٹ چکے ہیں۔