کراچی،نجی ہسپتال میں آتشزدگی،آگ پر قابو پانے کیلئے کوششیں جاری

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک)کراچی میں کالا پل کے قریب نجی ہسپتال میں آگ لگ گئی۔مریضوں کو باہر نکالنے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

فائر بریگیڈ طلب کر لی گئی ہے جس نے آگ پر قابو پانے کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں۔آگ لگنے کی وجوہات سامنے نہیں آ سکی ہیں۔فائیر بریگیڈ کی چار گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں جبکہ ریسکیو کی گاڑیاں مریضوں کو ہسپتال سے باہر نکال رہی ہیں۔