بدین (عمران عباس) کراچی میں نجی ٹی چینل کی ڈی ایس این جی وین اور ٹیم پر ہونے والے حملے کے خلاف بدین پریس کلب اور ایوان صحافت کے صحافیوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ، صحافیوں پر ہونے والے حملوں کی شدید مذمت۔
مظاہرے میں بدین پریس کلب کے صدر تنوریر آرائیں، ایوان صحافت کے جنرل سیکریٹری خالد محمود گھمن کے علاوہ سینئر صحافیوں، عبداللطیف زرگر، عبدالمجید ملاح، حنیف زئی، شوکت میمن، سلیمان مندھرو، راجہ شکیل گھانچی،مرتضیٰ میمن، رازق کھوسو،انیس میمن، سانون خاصخیلی،خالد عباسی،سید اختر شاہ، عمران عباس خواجہ، اشفاق میمن،نور حسن سولنگی، ملک دانش، علی نواز چنہ، امین کھٹی، حسین سومرو، اشرف عبداللہ اور دیگر نے شرکت کی۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ صحافیوں پرحملہ آزاد صحافت پر حملہ ہے، رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ جلد سے جلد حملے میں ملوث دھشت گردوں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
Badin Private TV Channel D SNG Vans Attack Against Protest