کراچی پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائی، 119 ملزمان گرفتار

Karachi Police

Karachi Police

کراچی (جیوڈیسک) کراچی پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 119 ملزمان کو گرفتار کر لیا جن کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کی گئی۔ ویسٹ زون پولیس نے کارروائیوں کے دوران تیرہ مفرور سمیت 61 ملزمان گرفتار،ملزمان سے پانچ پستول، ایک موٹر سائیکل اور منشیات برآمد کی گئی۔

جبکہ ساوتھ زو ن پولیس نے کارروائیوں کے دوران سات مفرور سمیت بارہ ملزمان گرفتار گرفتار ملزمان سے چار پستول اور منشیات برآمد کی گئی ،ایس زون پولیس نے 20 مفرور سمیت 46 ملزمان کو گرفتار کیا۔ ملزمان سے 16 پستول، تین ریپیٹر، ایک شاٹ گن ،ایک دستی بم، دو موبائل فون اور چار موٹر سائیکل برآمد کی گئیں۔