کراچی: پیدا ہونیوالے 5 بچوں میں سے دوسری بچی بھی انتقال کر گئی

Baby Died

Baby Died

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کے نجی اسپتال میں ایک ہی خاتون کے یہاں پیدا ہونے والے 5بچوں میں سے دوسری بچی بھی انتقال کر گئی۔

اسپتال ذرائع کے مطابق بچی کی حالت پہلے ہی تشویش ناک تھی۔واضح رہے کہ کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی خاتون کے یہاں کراچی کے نجی اسپتال میں 2 روز قبل 5 بچوں کی پیدائش ہوئی تھی جن میں سے ایک بچی دورانِ پیدا ئش ہی انتقال کر گئی تھی۔