کراچی (اسٹاف رپورٹر) محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی ارزانی کے بعد بادل ناخواستہ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں صرف پانچ روپے کی کمی کے فوائد بھی عوام محض اسلئے محروم ہیں کہ حکومت گڈ گورننس سے محروم ہے اور ملک میں جنگل کا راج قائم ہے ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں کمی کے احکامات ہوا میں اڑادیئے ہیں تو پانی فروخت کرنے والی ٹینکر مافیا کے ٹینکروں سے بہتا پانی سڑکوں کی تباہی کا باعث بن رہا ہے ‘قبضہ مافیا نے سرکاری و نجی اراضی ‘ فلاحی پلاٹس ‘ پارکس اور فٹ پاتھیں تک بیچ کھائی ہیں تو پتھارہ مافیا اور ناجائز تجاوزات وپارکنگ مافیا نے ٹریفک کی روانی اور عوام کیلئے پیدا چلنا مشکل کردیا ہے ۔گراں فروشوں اور ناجائز منافع خوروں کی من مانی اپنی جگہ قائم ہے اور پولیس کی رشوت ستانی وبھتہ خوری کے باعث جرائم کی شرح تیزی سے پھل پھول رہی ہے اور عدالتوں نے قاتل ‘ دہشتگرد اور بدمعاش و عوام دشمنوں کی رہائی انصاف کے دامن پر سیاہی بن کر چمک رہی ہے ‘ تعلیم کا نظام تباہ ہے تو صحت کے ادارے سہولیات و ادویات سے محرومی کے باعث موت بانٹ رہے ہیں مسیحا بھی پولیس ‘ انتظامیہ ‘عدلیہ اور حکمرانوں کی طرح کرپشن و لوٹ مار کے عادی ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے پاکستان کے عام عوام جن مسائل و مصائب سے دوچار ہیں حکمران ذاتی مفادات کیلئے انہیں ان مسائل سے نجات دلانے یا ملک میں بہتر گورننس کے ذریعے ئین و قانون کی حکمرانی یقینی بنانے کیلئے تیار نہیں ہیںجس کی وجہ سے ملک و قوم کا مستقبل محفوظ دکھائی نہیں دے رہا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر) گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی ریٹائر منٹ اور مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے قوم مخمصہ کا شکار ہے آرمی چیف جنرل راحیل شریف وقت مقررہ پر ریٹائر ہونے اور توسیع نہ لینے کا اعلان کرچکے ہیں جبکہ آپریشن ضرب عضب کی مکمل کامیابی اور دہشتگردی سے مکمل نجات تک قوم انہیں آرمی چیف کے عہدے پر دیکھنے کیلئے مظاہرے اور اپیلیں کررہی ہے کیونکہ جنرل راحیل شریف کے بحیثیت سربراہ عساکر اقدامات و کردار نے قوم کو مستقبل کے تحفظ کی ضمانت فراہم کرکے ان کا گرویدہ بنادیا ہے اسلئے جنرل راحیل شریف کیلئے قومی امنگوں کی تکمیل اور ان کی توقعات پر پورا اترنا اور بھی لازم کردیا ہے اور اب انہیں اپنی مدت ملازمت کے بقیہ دس مہینوں میں قومی و عوامی مفاد اور وطن عزیز کو مستحکم و ناقابل تسخیر بنانے کے علاوہ فوج کو مضبوط ترین ‘ منظم ترین اور فعال و کرپشن کی تصور سے بھی پاک ادارہ بنانے کیلئے وہ تمام کام کرنے ہوں گے جن کا انہوں نے اب تک تصور بھی نہیں کیا ہوگا کیونکہ قوم کی امنگوں پر پورا اترنا آسان نہیں بلکہ اتنا ہی مشکل ہوتا ہے جتنا بیک وقت وطن عزیزکا دفاع اور اپنے جوانوں کا تحفظ مشکل ہوتا ہے مگر جنرل راحیل شریف کیلئے اب یہ کام یقینا اتنا مشکل نہیں ہوگا کیونکہ اب وہ ملازمت میں توسیع نہ ہونے کے خوف سے آزاد ہیں۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھارت نے مقبوضہ کشمیر سے آنیوالے دریائے چناب کا پانی روک کر ایکبار پھر جس آبی دہشتگردی کا ارتکاب کیا ہے وہ ایک بار پھر کبوتر کی طرح آنکھیں موند کر بھارت سے دوستی کا ہاتھ ملانے کی نہیں بلکہ بھارتی سازشوں کا مو¿ثر جواب دینے اور توڑ کرنے کامتقاضی ہے ۔۔پاکستان سولنگی اتحاد کے رہنماوں امیر علی سولنگی ‘ سردار اکرم سولنگی ‘ سردار شبیر سولنگی ‘ سردار راحیل سولنگی ‘ سردار خادم حسین سولنگی و دیگر کا کہنا ہے کہ بھارتی آبی دہشتگردی کے باعث دریائے چناب کا پانی خشک ہوچکا ہے اور گندم ‘ کپاس وجھونا کی فصلوں کی تباہی کا خدشہ کسانوں کیلئے زندگی وموت کا مسئلہ بن چکا ہے اسلئے پاکستان کو فوری طور پر بھارتی آبی دہشتگردی کے معاملے کو عالمی فورم پر اٹھانے کی ضرورت ہے ۔ عوام یہ بات اچھی طرح جان چکے ہیں کہ بھارت سے دوستی کی خواہش حکمرانوں کے مفادات کیلئے یقینا سودمند ہوگی مگر ملک و قوم کیلئے یہ خواہش ہمیشہ مضمرات و نقصانات کا باعث ہی بنتی رہی ہے اسلئے ا س سراب کے پیچھے دوڑنے کی بجائے اب ہمیں بھارتی سازشوں کیخلاف ٹھوس منصوبہ بندی ‘ حکمت عملی اور کاروائی کی ضرورت ہے ۔