کراچی: مختلف پروگرام ترتیب دیئے ہیں، جن کے حوالے سے کراچی ڈویژن پریس کانفرنس میں بریفنگ دے گی

Karachi

Karachi

کراچی : تمام مدیر، صحافی حضرات، میڈیا پرسن، فوٹر گرافر، اور اخباری و چینل کے نمائندوں کو یہ عرض کی جاتی ہے انجمن طلبہ اسلام جو کہ نوجوان طلبہ کے دلوں میں عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شمع فروزاں کر رہی ہے۔

نوجوان طلبہ کو مقام مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے تحفظ، نظام مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نفاذ ، اورعقیدہ ختم نبوت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے میدان عمل میں تیار کر رہی ہے۔

انجمن طلبہ اسلام نے اپنی تشکیل کے وقت سے آج تک مسلسل عقیدہ ختم نبوت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تحریک میں ہر اول دستے کا کردار ادا کرتی رہی ہے، اس حوالے سے انجمن طلبہ اسلام نے اس سال بھی عشرہ عقیدہ ختم نبوت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالے سے کراچی بھر میں مختلف پروگرام ترتیب دیئے ہیں، جن کے حوالے سے کراچی ڈویژن پریس کانفرنس میں بریفنگ دے گی۔

آپ تمام حضرات سے گزارش ہے کہ انجمن طلبہ اسلام کراچی ڈویژن کی اس دعوت کو قبول کریں اور ہمارے حوصلے کو سراہتے ہوئے اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔شکریہ

بعنوان۔ عشرہ عقیدہ ختم نبوت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
بوقت۔ دوپہر 3 بجے، بروز ہفتہ، 30 ستمبر
بمقام ۔ رضا لائبریری، فریسکو چوک، برنس روڈ،
مرکزی دفتر ۔ انجمن طلبہ اسلام، جمعیت علماء پاکستان
زیر اہتمام۔۔ انجمن طلبہ اسلام (کراچی ڈویژن)
جاری کردہ۔۔۔میڈیا سیل انجمن طلباء اسلام۔۔۔۔ کراچی ڈویژن
0311-0442922