جائیداد کے تنازع پر مقدمہ لڑنے والی سوتیلی بہنیں احاطہ عدالت میں ہی گتھم گتھا ہو گئیں

karachi

karachi

کراچی (جیوڈیسک) سٹی کورٹ میں جائیداد کی ملکیت کے تنازع پر پیشی کے لئے عدالت آنے والی سوتیلی بہنیں احاطے میں ہی گتھم گتھا ہو گئیں۔

ایک شخص کی 2 بیویوں کے درمیان گزشتہ کچھ عرصے سے جائیداد کی ملکیت کے لئے سٹی کورٹ میں قانونی جنگ جاری ہے اور آجز کیس کی سماعت کے موقع پر دونوں سوتنیں اور ان کی بیٹیاں عدالت پہنچیں جہاں خواتین نے پہلے پہل تو ایک دوسرے کو جلی کٹی سنانا شروع کی اور پھر بات بڑھتے بڑھتے ہاتھا پائی تک جا پہنچی۔

خواتین کی لڑائی کے دوران پولیس اور عدالتی عملے کے علاوہ سائلین کی بھی بڑی تعداد موجود تھی لیکن کوئی بھی ان کے درمیان بیچ بچاؤ کرانے کو تیار نہ تھا تاہم زیادہ شور شرابے کے بعد سٹی کورٹ میں موجود دیگر افراد نے انہیں علیحدہ کرایا اور پولیس انہیں متعلقہ تھانے لے گئی جہاں سے انہیں رہا کر دیا گیا۔