کراچی: خدارا !ہماری املاک کو جلنے سے بچایا جائے، علاقہ مکین

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) پرانا حاجی کیمپ ٹمبر مارکیٹ کے مکینوں کا کہنا ہے کہ آگ کو پھیلنے سے روکنے کے لیے علاقے کی گیس بند کی جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ خدارا ہماری املاک کو جلنے سے بچایا جائے۔ علاقہ مکینوں نے حکام سے آگ جلد از جلد بجھانے کے لیے اقدامات کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔