کراچی میں پی ایس ایل فور کا اہم مرحلہ: اسلام آباد اور لاہور آج مدمقابل

Pakistan Super League

Pakistan Super League

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا پانچواں مرحلہ آج سے کراچی میں شروع ہو رہا ہے۔ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں شام کو نیشنل سٹیڈیم میں مد مقابل ہونگی۔

تیاریوں کو آخری شکل دیدی گئی ہے، سکیورٹی اداروں نے سٹیڈیم اور اطراف کا کنٹرول سنبھال لیا ہے، شہر میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور کرکٹ فیور نے شائقین کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔ غیر ملکی کھلاڑیوں کی شہر قائد آمد جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق میچز میں شرکت کیلئے 6 ٹیموں کے 38 غیر ملکی کرکٹرز کراچی پہنچ گئے ہیں جبکہ آفیشلز، براڈ کاسٹرز، کمنٹیٹرز اور پی سی بی کے مہمانوں سمیت تقریباً 100 سے زائد غیر ملکی کراچی پہنچے ہیں۔

ذرائع کے مطابق غیر ملکی کرکٹرز میں کولن منرو، کولن انگرم، سکندر رضا، بین ڈک، لیونگ سٹون، ایرون سمرز ، روی بوپارا ،اینٹون ڈیوچ، ہرڈس ولیون، سندیپ لیمچھانے، رکی ویسلز، ریان ٹین ڈیسکوٹے ، ڈیرن سیمی، پولارڈ، لائم ڈائی سن، ٹائمل ملز، لینڈل سمنز، وائن میڈسن ، آندرے فلیچر ،لیوک رونکی، سمیت پٹیل، فلپ سالٹ، وائن پارنیل، چیڈک والٹن ، کیمرون ڈیل پورٹ،شین واٹسن، ڈیوائن براوو، رلی روسو، میکس والر، ہیری گیرنی، ڈیوائن سمتھ،ڈین کرسچیئن، جیمز وینس، کرس گرین، لوری اونز اور جانسن چارلس شامل ہیں۔

غیر ملکی کمنٹیٹرز میں جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر جونٹی رہوڈز، نیوزی لینڈ کے ڈینی موریسن اور انگلینڈ کے ایلن ویلکنز کراچی پہنچے ہیں۔ کراچی کے تین بڑے ہوٹلوں میں کھلاڑیوں، آفیشلز، براڈ کاسٹرز اور دیگر مہمانوں کو ٹھہرانے کیلئے کمرے بک کرائے گئے ہیں۔