کراچی: تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر پولیس کی حکمت عملی تیار

Karachi Police

Karachi Police

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں 12 دسمبر کو پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر کراچی پولیس نے حکمت عملی تیار کر لی ہے۔

کراچی پولیس چیف غلام قادر تھیبو کا کہنا ہے کہ زبردستی دکان و کارباری مراکز بند کروانے والے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

ہنگامہ آرائی اور زبردستی دکانیں و کاروباری مراکز بند کروانے کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی کے مطابق تمام متعلقہ ایس ایچ اوز کو حکمت عملی سے آگاہ کر دیا گیا ہے جو دکاندار خوشی سے اپنی دکان بند کرے گا اسے نہیں روکھیں گے۔

پولیس اور رینجرز کی نفری تمام علاقوں میں گشت کرے گی۔ عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ پولیس کے ساتھ تعاون کیا جائے۔