پی ٹی آئی تشدد کی سیاست کو فروغ دے رہی ہے، کراچی میں تحریک انصاف کا دھرنا اور پرتشدد کاروائی کی مذمت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی شاہ فیصل کالونی کے رہنما سلیم الدین انصاری ،سید امجد علی شاہ اور ساتھی جمیل نے تحریک انصاف کی جانب سے بلاول ہائو س کے اطراف مظاہرے اور پر تشدد کاروائیوں کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی دھرنے کی سیاست ملک کو آمریت کی دھکیلنے کی سازش قراد یتے ہوئے کہاکہ عوام تحریک انصاف کی تشدد کی سیاست کو ہر گز برداشت نہیں کرینگے پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے کہاکہ عمران خان خیبر پختون خواہ میں اپنے ناکامی کو چھپانے کے لئے دھرنے اور مظاہرے کی سیاست کو فروغ دے کر ملک میں آنارکی پھیلانا چاہتے ہیں انہوں نے کہاکہ مہنگائی اور بے روز گاری کے خلاف عمران خان کے دھرنے اور مظاہرے عوام کو دھوکہ دینے کی کڑی ہے پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے کہاکہ ملک سے انتہا پسندی اور دہشت گردی ملک کی معیشت کو کھو کھلا کرچکے ہیں عمران خان اور اُن کی جماعت کبھی بھی ملک سے دہشت گردی ،انتہا پسندی ،خود کش دھماکوں کے خلاف احتجاج نہیں کیا۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان عمران خان اور تحریک انصاف کو یہ باور کرانا چاہتے ہیں کہ اب عوام اُن کی فریبی سیاست کو اچھی طرح پہچان چکے ہیں پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے عمران خان اور اُن کی جماعت کو مشورہ دیا کہ وہ چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی جانب سے انہیں آئینہ دکھا نے پر چراغپا ہونے کے بجائے وہ اپنے سیاست پر نظر ثانی کریں کے پی میں اپنی حکومت کی کارکرگی کو بہتر بنا ئیں اور کھل کر دہش گردی اور خود کش دھماکوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر آواز احتجاج بلند کریںورنہ قوم عمران خان اور تحریک انصاف کے رہنمائوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔