اسلام آباد (جیوڈیسک) کراچی کے این اے 245 میں سیاسی محاذ گرم ہو گیا، فائیو سٹار چورنگی پر پی ٹی آئی اور تحریک انصاف کے درمیان تصادم ہو گیا۔
دونوں نے ایک دوسرے پر انتخابی کیمپ پر حملہ کرنے کا الزام لگایا۔ دوسری طرف چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے دہشت کے ہتھکنڈے کامیاب نہیں ہونگے۔
پی ٹی آئی کارکنوں پر حملے کا حساب لیں گے۔شرپسندوں نے فائیو سٹار چورنگی پر ہمارے کارکنوں پر حملہ کیا۔
پی ٹی آئی کارکنوں پر حملے قابل قبول نہیں‘ جواب دیں گے۔ این اے 245 الیکشن کے دوران فوج اور رینجرز تعینات کی جائے۔