کراچی (جیوڈیسک) پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کی خاتون رہنما زہرہ شاہد کے قتل کے الزام میں 4 افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس نے کراچی کے علاقے کلفٹن فیز ون سے 4 ملزمان کو گرفتار کیا ہے، چاروں ملزمان پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زہرہ شاہد کے قتل میں ملوث ہیں، ملزمان کے قبضے سے وہ اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے جو ان کے قتل میں استعمال ہوا جب کہ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ چاروں ملزمان کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے۔
واضح رہے کہ زہرہ شاہد کو 18 مئی 2013 کو ان کے گھر کے سامنے ہی قتل کردیا گیا تھا اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ان کے قتل کا الزام ایم کیو ایم پر عائد کیا تھا۔