کراچی کی خبریں 16/9/2016

Press Conference

Press Conference

عوامی مسائل کا حل جمہوریت کے استحکام و پائیداری میں ہے ‘ ایم آر پی
جمہوریت نما آمریت عوام کیلئے فاسق آمریت سے زیادہ خطرناک ہوتی ہے‘ امیر علی پٹی والا
عوامی ووٹو سے سواکوئی تبدیلی ملک و قوم کے مفاد میں سودمند ثابت نہیں ہوگی‘ عمران چنگیزی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جمہوریت کے عالمی دن کے موقع پر جمہوریت کے تحفظ و فروغ کیلئے عزم کی تجدید کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی اور سیکریٹری اطلاعات عمران چنگیزی نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کا حل جمہوریت کے استحکام و پائیداری میں ہی مضمر ہے مگر عوام تک جمہوریت کے تمام ثمرات و افادیت کی منتقلی جمہوری حکمرانوں کا فریضہ ہے مگر افسوس کہ منافقت و مفادات کی سیاست کا شکار جمہوریت کا نعرہ لگانے والوں کا کردار اس کے منافی اور جمہوریت کے مستقبل کیلئے خطرناک ہے کیونکہ جمہوریت نما آمریت عوام کیلئے فاسق آمریت سے زیادہ خطرناک ہوتی ہے اسلئے ہماری حکمرانوں سمیت تمام ارباب اختیار و اقتدار ‘ اراکین پارلیمنٹ ‘ سیاسی جماعتوں اور سیاسی قائدین و رہنما ¶ں سے درخواست ہے کہ سیاست و حکمرانی دونوں ہی کیلئے جمہوری طرز عمل اختیار کریں اور عوام کی خدمت کے ذریعے جمہوریت پر متزلز ل ہوتے ہوئے عوامی اعتماد کو مستحکم کرنے کیلئے اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کریں کیونکہ پاکستان کو لاحق خطرات اور عوام کو درپےش مسائل و مصائب ملک میں مزید کسی طالع آزمائی ‘انتشار یا محاذ آرائی کے متحمل نہیں ہوسکتے اور نہ ہی عوامی ووٹو سے سوا کسی اور طرح سے آنے والی تبدیلی ملک و قوم کے حق میں سودمند ثابت ہوسکتی ہے !
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسئلہ جونا گڑھ کے حل کیلئے بھی عالمی برداری پر زور ڈالا جائے ‘ جی کیو ایم
جوناگڑھ پاکستان کا آئینی حصہ ہے اس پر بھارتی قبضہ شرمناک ہے ‘سورٹھ ویر امیرپٹی ‘اقبال چاند
سیاسی منافقت کی وجہ سے آج تک جونا گڑھ پر بھارت کا قبضہ ہے ‘ گجراتی سرکار کی پریس کانفرنس
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) 15ستمبر جونا گڑھ سے تعلق رکھنے والے محب وطن پاکستانیوںکیلئے فخرو انبساط کا دن ہے کیونکہ اس دن یعنی 15ستمبر1947ءکو جونا گڑھ کے عوام کی خواہش و امنگوں کے مطابق جونا گڑھ کے حکمران نواب مہابت خانجی نے جونا گڑھ کے پاکستان سے الحاق کا اعلان کیا اور بانی پاکستان و گورنر جنرل پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح و حکمران جونا گڑھ نواب مہابت خانجی کے درمیان ہونے والے معاہدہ الحاق کے تحت ریاست جونا گڑھ پاکستان کا آئینی حصہ قرار پائی مگر افسوس کہ سیاسی منافقت جونا گڑھ و پاکستا ن الحاق کے درمیان دیوار بن گئی اور ریاست جونا گڑھ پاکستان کا آئینی حصہ بن جانے کے باوجود بھی آج تک بھارتی شکنجے میں پھنسی ہوئی ہے جبکہ جونا گڑھ اور اس سے تعلق رکھنے والی عوام کے نام پر مراعات و مفادات پانے والوں کی منافقت کے باعث جونا گڑھ سے تعلق رکھنے والے محب وطن پاکستانیوں پر مشتمل تمام برادریاں آج تک اپنے آئینی حقوق سے محروم ہیں کیونکہ ایک منظم سازش کے تحت انہیں منتشر کردیا گیا ہے اور وہ اتحاد کی قوت سے محروم ہیں ۔ گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی نے فرزند جونا گڑھ اقبال چاند کے ہمراہ یوم الحاق جونا گڑھ کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے مسئلہ کشمیر کی طرح مسئلہ جونا گڑھ کو بھی ترجیح دینے اور اس کے حل کیلئے عالمی برادری و اقوام متحدہ پر دبا ¶ ڈالنے کا مطالبہ کرنتے ہوئے کہا کہ جونا گڑھ کے پاکستان سے الحاق اور جونا گڑھ کمیونٹی کے مسائل کے حل و آئینی حقوق کے حصول کیلئے کمیونٹی کا اتحاد اور منافقوں و مفاد پرستوں کے محاسبہ کا عزم و اظہار ضروری ہے !
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حادثات کی ذمہ دار حکومتی و سرکاری کرپشن ونا اہلی ہے ‘ راجونی اتحاد
کرپشن کیخلاف شفاف احتساب سے حکمرانوں کا انکار قوم کے ہر فرد کی زندگی کیلئے خطرہ ہے
پاکستان میں قائم جاگیردارانہ و موروثی جمہوری نظام میں حکمرانوں کا احتساب ممکن نہیں ہے !
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان راجونی اتحاد کی جانب سے ملتان میں شیر شاہ جنکشن کے قریب عوام ایکسپریس و مال گاڑی میں تصادم کے نتیجہ میں جاں بحق ہونے والے مسافروں کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی اور ان کے ایصال ثواب کیلئے دعا و فاتحہ خوانی کرائی گئی ۔ بعد ازاں حادثے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما امیر علی سولنگی © ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن‘ہیومن رائٹس رہنما امیر علی خواجہ ‘خان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی فرزند جونا گڑھ اقبال چاند اور این جی پی ایف کے چیئرمین عمران چنگیزی نے کہا کہ کرپشن و کمیشن کی لعنت اور کرپشن کیخلاف شفاف احتساب سے حکمرانوں کا انکار قوم کے ہر فرد کی زندگی کیلئے خطرہ بن چکا ہے کیونکہ ایسے حادثات کا باعث کرپشن اور نا اہلی کے سوا کچھ بھی نہیں ہے مگر تحقیقات میں چھوٹے آدمی پر حادثہ کی ذمہ داری ڈال کر کرپشن کے ذریعے عوام کی زندگی کیلئے خطرات پیدا کرنے والوں کو بچانے کی روایت دہرانے کے سوا کچھ نہیں ہوگا کیونکہ پاکستان میں وہ نظام قائم ہے جس میں حکمرانوں کا احتساب ممکن نہیں ہے !
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کشمیر میں مظالم پر اقوام متحدہ کی خاموشی مجرمانہ عمل ہے ‘ سولنگی اتحاد
مسلم ریاستیں یہود وہنود کے شکنجہ سے آزادی کیلئے مسلم اقوام متحدہ کی داغ بیل ڈالیں‘ امیر سولنگی
اسرائیلی و امریکی مفادات کی نگہبان اقوام متحدہ سے نجات وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اور عید الاضحی کے موقع پر کشمیریوں کو نماز عید سے روکے جانے کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر و بزرگ رہنما امیرعلی سولنگی ‘ پنجاب کے صوبائی صدر ملک نذیر سولنگی‘ سولنگی اتحاد کے سینئر رہنما ¶ں وعمائدین معین سولنگی ‘ عمر سولنگی ‘غلام نبی سولنگی‘اصغر علی سولنگی ‘سبحان سولنگی‘محمد ذبیر سولنگی‘حبیب خان سولنگی ‘اکرم سولنگی‘برخوردار سولنگی‘شفقت نذیر سولنگی‘ اکرم سولنگی ‘ شبیر سولنگی ‘ راحیل سولنگی ‘ خادم حسین سولنگی ‘ ایڈوکیٹ کرم اللہ سولنگی ‘ ایڈوکیٹ اقبال سولنگی‘ رمضان سولنگی ‘ بشیر سولنگی ‘ ارشاد سولنگی ‘ گل شیر سولنگی‘ عابد سولنگی ‘ ندیم سولنگی ‘ عباس سولنگی‘ ایاز سولنگی ‘ ڈاکٹر قدیر سولنگی اور انچارج میڈیا سیل نعمت اللہ سولنگی ودیگر نے کہا کہ بھارتی مظالم پر خاموشی عالمی قوتوں کے بے حسی اور بھارت نوازی کے ذریعے دنیا سے اسلام کو مٹانے کی سازشوں کی دلیل ہے اسلئے اب وقت آگیا ہے کہ مسلم ریاستیں یہود وہنود کے شکنجہ سے آزادی کیلئے مسلم اقوام متحدہ کی داغ بیل ڈالیں اور اسرائیلی و امریکی مفادات کی نگہبان اقوام متحدہ سے دنیا کے تمام اسلامی اور کمزور ممالک کو نجات دلانے کیلئے اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کریں۔