کراچی: قیوم آباد میں فائرنگ، 3 پولیو ورکرز جاں بحق

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے قیوم آباد میں فائرنگ سے 3 پولیو ورکرزجاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کراچی ایسٹ کے علاقے قیوم آباد میں مسلح موٹر سائیکل سوار ملزمان نے پولیو ورکرز پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 ورکرز جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کے بعد 2 ورکرز لاپتہ ہیں، امکان ہے فائرنگ کے خوف سے دونوں پولیو ورکرز کہیں چھپ گئے ہوں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر جناح اسپتال سیمی جمالی کے مطابق 2 خواتین سمیت 3 افراد اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ گئے تھے، زخمیوں میں ایک راہ گیر اور پولیو ورکر شامل ہے۔