کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے قیوم آباد میں پولیس کے سرچ آپریشن اور گرفتاریوں کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج شروع کر دیا جس کے باعث کورنگی روڈ پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے گذشتہ روز قیوم آباد میں مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 2 خواتین ورکرز سمیت 3 پولیو ورکرز کے قتل کے بعد آج صبح علاقے میں سرچ آپریشن شروع جس کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔
پولیس آپریشن اور گرفتاریوں کے خلاف کیخلاف علاقہ مکینوں نے ایکسپریس وے پر احتجاج کر تے ہوئے قیوم آباد سے کورنگی جانے والے راستے کوبند کر دیا۔ احتجاج کے باعث کورنگی روڈ پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا ہے۔