کراچی: قیوم آباد میں رینجرز افسر کی گاڑی پر خودکش حملہ، 2 اہلکار زخمی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے قیوم آباد میں رینجرز کے ایک اعلیٰ افسر کی گاڑی پر خودکش حملے میں 2 اہلکار زخمی ہو گئے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق کراچی کے علاقے قیوم آباد سی ایریا میں خودکش حملہ آور نے غازی رینجرز کے ایک اعلیٰ افسر کی گاڑی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی اور خود کو گاڑی کے سامنے دھماکے سے اڑا لیا، دھماکے سے افسر کی گاڑی کو نقصان پہنچا اور 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق اعلیٰ افسر کی گاڑی قیوم آباد سے ڈیفنس جارہی تھی۔ واضح رہے کہ اسی علاقے میں کچھ عرصہ قبل پولیو ٹیم کو نشانہ بنایا گیا تھا۔