کراچی : قیوم آباد میں بجلی کی طویل بندش کیخلاف علاقہ مکینوں کا احتجاج

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے قیوم آباد کے علاقے میں بجلی کی طویل بندش کے خلاف علاقہ مکینوں نے کے ای ایس سی کے خلاف احتجاج کیا۔ پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے قیوم آباد میں بجلی کی طویل بندش کے خلاف علاقہ مکینوں نے کے ای ایس کے خلاف احتجاج کیا اور سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کردیا۔

اس دوران مشتعل احتجاجی مظاہرین کی جانب سے پولیس موبائل کو بھی نقصان پہنچایا گیا اس دورن پولیس نے ایک شخص کو حراست میں بھی لیا،کشیدہ صورتحال پر قابو پانے کے لئے پولیس کی جانب سے اضافی نفری کو طلب کیا گیا جس کے بعد احتجاجی مظاہرین منتشر ہو گئے اور سڑک کو ٹریفک کے لئے دوبارہ کھول دیا گیا۔