کراچی: انجمن طلبہ اسلام کراچی ڈویژن کے ناظم نبیل مصطفائی نے کہا ہے کہ انجمن طلبہ اسلام کے لئے آزادی کا مبارک موقعہ عید کی مانند ہے، انجمن طلبہ اسلام نے عید کے حوالے سے ١٤ اگست کے دن بائیک ریلی کا انعقاد کیا اور ملیر میں ١١ اگست کے دن تعمیر سے تعبیر تک پاکستان کانفرنس منعقد کی۔
انجمن طلبہ اسلام کئی سال بعد کراچی سطح تمام ایک منفرد، حیرت انگیز اور علم دوست پاسبان ملت طلبہ کنونشن اور آل کراچی مقابلہ جات ١٦ اگست عسکری ہال، عسکری پارک کراچی میں منعقد کر رہی ہے، مزار قائد پر بائیک ریلی کے اختتام پر انہوں نے کہا کہ خطاب کرتے ہوئے طلبہ سے کہا انجمن طلبہ اسلام نے سب سے پہلے پاکستان میں فلسطین کے ایشوء پر رمضان کے مبارک مہینے میں احتجاج منعقد کیا۔
انجمن طلبہ اسلام ملیر ، لیاقت آباد، گلشن اقبا ل نے اس ریلی کو ایک جوائنٹ ایڈونچر کی صورت میں کیا، اسکول اور کالجز کے طلبہ نے بھی اس ریلی میں بھرپور شرکت کی۔بعد ازین ناظم پاسبان ملت طلبہ کنونشن بابر مصطفائی نے طلبہ کو ١٦ اگست کے پروگرام میں شرکت کی دعوت دی۔