کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے لیاقت آباد نمبر 4 میں نجی بینک کے اندر معمولی نوعیت کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں بینک کے شٹرز اور شیشے ٹوٹ گئے، جبکہ چھت کو بھی نقصاں پہنچا۔ لیاقت آباد نمبر 4 میں واقع سونیری بینک کی لیاقت آباد برانچ میں اچانک رات گئے دھماکہ ہوا، جس کے باعث علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا، جبکہ دھماکے کے نتیجے میں بینک کے شٹرز اکھڑ گئے اور شیشے بھی ٹوٹ گئے، بینک کے ریسیپشن اور چھت کو بھی نقصان پہنچا۔
بینک میں موجود سیکورٹی گاڑد نے ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے، لیکن تقریبا ایک گھنٹے تک بینک کے سیکورٹی آلارم بجتے رہے، واقعے کی اطلاع ملنے پر پہنچنے والے تھانہ سپر مارکیٹ کے پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ دھماکہ بینک میں گیس کے بھر جانے کے باعث ہوا ہے۔