کراچی : لیاقت آباد میں لوڈشیڈنگ کے خلاف شہریوں کا شدید احتجاج

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں بجلی اور پانی کی عدم فراہمی پر شہریوں نے ٹائر نذر آتش کر کے سڑک بلاک کر دی۔ شہری فریاد لے کر ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پہنچ گئے۔

کراچی کے علاقے لیاقت آباد نمبر دو میں شہریوں نے لوڈشیڈنگ کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین کے ای ایس سی انتظامیہ کے خلاف شدید نعرہ بازی کرتے رہے۔ بعد میں شہریوں کے وفد نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر موجود رہنماں سے ملاقات کی اور اپنی شکایات سے آگاہ کیا۔