اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارش کے ساتھ مزید سردی بڑھنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں رواں سال موسم سرما کا کم ترین درجہ حرارت 9 اعشاریہ 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ملک کے شمالی علاقوں میں شدید سردی، اسکردو میں درجہ حرارت منفی 18 تک گر گیا سردار سرفراز نے بتایا کہ اس سے قبل رواں ماہ درجہ حرارت 9 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جا چکا ہے۔
انہوں نے جنوری سے شہر قائد میں مزید سردی بڑھنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ نے کہا کہ 3 جنوری سے مغربی ہواؤں کا سسٹم ایران کے راستے بلوچستان میں داخل ہو گا، مغربی سسٹم کے باعث بلوچستان اور سندھ میں بارشیں ہوں گی۔